معذور ہوں، مجبور نہیں، بھوکا رہ لوں گا مگر بھیک نہیں مانگوں گا۔۔۔ جانیں معذوری میں بھی محنت سے کام کرنے والے 3 باہمت نوجوانوں کی ایسی کہانی جو دل کو چھو جائے

image

معذور انسان بھی اس وقت تک معذور نہیں ہوتا ہے جب تک کہ وہ خود اپنے آپ کو معذور سمجے، جس دن اس نے خود کو کمتر سمجھنا چھوڑ دیا اس دن وہ کامیاب ہو جاتا ہے، ایسی ہی 3 نوجوانوں کی کہانیاں ہم آپ کو بتا رہے ہیں جن کو دیکھ کر آپ بھی اپنی ہمت و حوصلہ بڑھائیں اور محنت کی عظمت پر یقین رکھیں:

لالی پیر صادق

بدین کی معذور لڑکی لالی پر صادق نے معذوری کو محتاجی نہ بنایا اور دونوں پیروں سے معذور ہونے کے بعد بھی اس نے چھوٹے بہن بھائیوں اور والدہ کی کفالت کے لیے موٹر سائیکل مکینک کا کام سیکھ لیا تاکہ اپنا اور اپنے گھر والوں کا خرچ اٹھا سکے۔ لالی کہتی ہیں: ''میرے پاس پاؤں نہیں تو کیا، ہاتھ ، آنکھیں اور دماغ تو ہے ۔۔۔۔ جس کو استعمال کرکے ہی میں معذوری میں بھی اپنا حلال پیسہ کما رہی ہوں۔''

عمار الہتھالی:

29 سالہ نوجوان عمار الہتھالی دبئی میں رہتے ہیں یہ چل پھر نہیں سکتے مگر ان کا کہنا ہے کہ: '' چلنے سے محروم ہوں، ہاتھ تو موجود ہیں اور انہی ہاتھوں سے کیمرہ پکڑے اپنا شوق پورا کرتا ہوں تاکہ میں کسی پر بوجھ نہ بنوں۔

رائڈر فوڈ پانڈہ

گذشتہ روز سوشل میڈیا پر فوڈ پانڈہ کے ایک رائڈر کی تصویر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ معزور ہے، اور 4 پہیوں والی بائیک پر بیٹھ کر فوڈ کی ڈلیوری کرنے جا رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ: ''معذور ہوں، مجبور نہیں، بھوکا رہ لوں گا مگر بھیک نہیں مانگوں گا، اپنی محنت پر یقین رکھتا ہوں۔''


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US