'سیوریج بورڈ حکام علاقوں میں سیوریج کا نظام تباہ کر رہے ہیں' عوام نے ادارے کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر دیا

image

نیو کراچی کا سیوریج نظام تباہ، سڑکوں پر گٹر کے پانی کا سیلاب، عوام نے حکام بالا سے مدد کی اپیل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی کے سیکٹر 11 ڈی یو سی 6 اور سیکٹر 5 ای یو سی 7 میں سیوریج کا 4 فٹ کا ڈسپوزل ڈھل جانے کے باوجود سیوریج کا نظام میں تباہ کر دیا گیا ہے۔

نیو کراچی اور نارتھ کراچی کے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سیوریج بورڈ کے ایکس سی این آفیسر محمد شاہد اور سب انجینئر جاوید کی نااہلی کے باعث علاقوں میں سیوریج کا نظام تباہ ہو گیا ہے اور ان کا اس سب میں اہم کردار ہے۔

تاہم علاقہ مکینوں نے ڈی سی سینٹرل ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو اور اسسٹنٹ کمشنر نعیم سومرو سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'ان نااہل و جابر سیوریج بورڈ کے گورنمنٹ آفیسرز کی مسلسل کی جانے والی نااہلی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی کی جائے اور انہیں معطل کیا جائے ان کی تنخواہیں بھی روکی جائیں کیوںکہ عوام کی جانب سے دیا جانے والا پانی و سیوریج کا بل ٹیکس کی صورت میں ضائع ہو رہا ہے جبکہ علاقہ مکینوں کو کسی قسم کا ریلیف نہیں مل رہا ہے'۔

علاقہ مکینوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان افسران کو معطل کر کے ان کی جگہ پر نئے افسران کو تعینات کیا جائے تاکہ نیو کراچی سیکٹر 11 ڈی یو سی 6 اور سیکٹر 5 ای یو سی 7 کو ان تباہ کن مسائل سے نجات دلائی جا سکے۔

واضح رہے کہ نیو کراچی کو صحت مند ماحول کی اشد ضرورت ہے جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر موجود ہیں گٹر لائن کے پانی کے باعث علاقے میں تعفن پھیلا ہوا ہے جبکہ ایسے میں وباء پھوٹنے کا بھی خطرہ ہے پارکس تباہ حالی کا منظر پیش کر رہے ہیں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں علاقہ مکین اذیت کا شکار ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US