مرے ہوئے لوگوں کو دوبارہ زندہ کر دیا۔۔۔ جانیں مردہ لوگوں کو کس طرح دوبارہ زندہ دیکھا جا سکتا ہے؟

image

مرے ہوئے لوگ اگر زندہ ہو کر آپ کے اچانک آپ کے سامنے آ جائیں تو آپ کیسا محسوس کریں گے؟ یقیناً یہ ایک خوفناک منظر ہوگا، لیکن اب یہ منظر دیکھنا کوئی مشکل کام نہیں رہا۔

جی ہاں ٹیکنالوجی اس قدر جدید ہوتی جا رہی ہے کہ اب کسی مرے ہوئے شخص کی تصویر بھی حرکت کر سکتی ہے، مائی ہیریٹج نامی ویب سروس کمپنی نے ایک ایسی نئی ویڈیو سروس متعارف کروائی ہے جس نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو خوف میں ڈال دیا ہے۔

آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے تحت کام کرنے والی اس ویڈیو سروس کا نام 'ڈیپ ناسٹلجیا' ہے جس سے آپ کسی بھی پُرانے سے پُرانے مرے ہوئے شخص کو حرکت کرتا اور بولتا دیکھ سکتے ہیں۔

کیسا لگے گا اگر مونالیزا جیسی حیرت انگیز اور صدیوں سے معمہ بنی ہوئی تصویر حرکت کرنے لگے، ڈیپ ناسٹلجیا میں کسی بھی کیمرے سے کھینچی گئی پُرانی یا نئی تصویر کو زندگی دی جاسکتی ہے، یہ پروگرام چہرے کی حرکات کی پری ریکارڈڈ ویڈیوز کو استعمال کر کے کسی بھی اسٹل فوٹو کے لیے بہترین کام کرتی ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین اس ایپ کے زریعے بنائی اپنے فوت شدہ عزیز و اقارب کی متحرک ویڈیوز بنا کر ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شئیر کر رہے ہیں جو بھرپور وائرل ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ کمپنی کا مقصد لوگوں کو اپنے دنیا سے گزر جانے والے پیاروں کی تصاویر کو متحرک ہوتے دیکھنے میں مدد دینا ہے جو بظاہر ایک اچھا خیال ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US