دو سالہ بچی کھیلتے کھیلتے بارہویں منزل سے نیچے آ گِری اور پھر --- ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

image

ویتنام میں دِل دہلا دینے والا واقعہ، 2 سالہ بچی بارہویں منزل سے نیچے گر گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویتنام کے شہر ہنوئی میں ایک خوفناک واقعہ پیش آیا جہاں کھیل کے دوران ایک بچی بارہویں منزل کی بالکونی سے لٹک گئی اور پھر نیچے گِر گئی۔

تاہم ایک شخص نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے بچی کی جان بچا لی، اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ بچی کی جان بچانے والے شخص کو ہیرو کے نام سے پکاررہے ہیں۔

اکتیس سالہ ڈیلیوری مین دو سالہ بچی کو بچا کر ہیرو بن گیا، اس شخص نے ویتنام کے شہر ہنوئی میں 16 منزلہ عمارت کی 12 ویں منزل سے گرنے والی بچی کو گود میں لے کر بچا لیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ ڈرائیور جس کی شناخت 31 سالہ نگیوین نگوک مانہ کے نام سے ہوئی ہے ہنوئی میں ایک پیکیج کی فراہمی کے لئے اپنی گاڑی میں بیٹھا ہوا تھا، اچانک اس نے دیکھا کہ چھوٹی سی بچی ایک ہاتھ سے 12 ویں منزل کی بالکونی سے لٹکی ہوئی ہے۔

بہادر نوجوان حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وقت ضائع کیے بغیر اپنی کار نکل کر سے بھاگا اور تیزی سے عمارت کے نیچے کی منزل پر چڑھ گیا تاکہ بچی اگر گرے تو اسے فوری پکڑ سکے۔

تاہم ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب دو سالہ معصوم بچی اوپر سے گری تو سیدھا اس کی گود میں آگری تاہم بچی بری طرح زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US