یہ تو 'آنٹی اور انکل' لگ رہے ہیں۔۔۔ اداکارہ ندا اور یاسر کو سوشل میڈیا پر انکل آنٹی کیوں کہا جا رہا ہے؟

image

مشہور میزبان نِدا یاسر اور ان کے شوہر یاسر نواز اپنی حالیہ تصویر وائرل ہونے کے بعد نئے لقب سے نواز دیئے گئے، 'انکل آنٹی ماڈل 2021' قرار۔

حال ہی میں ندا یاسر نے اپنے شوہر یاسر نواز کے ہمراہ نجی تقریب میں شرکت کی اور اس دوران لی گئی ایک تصویر کی وجہ سے شوبز انڈسٹری کی یہ جوڑی آج کل سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں ہے۔

تنقید کی وجہ یہ ہے کہ اس تقریب میں ندا نے سلیولیس ڈریس کے ہمراہ ساکس بوٹس جبکہ یاسر نواز کو ڈریس شرٹ پر شارٹس پہنے ہوئے ہیں اس جوڑی کو ان کی غیر معمولی ڈریسنگ کی وجہ سے ٹرول کیا جا رہا ہے۔

مقبول جوڑی پر تنقید کرتے ہوئے ایک صارف نے ندا اور یاسر کو 'انکل آنٹی 2021 ماڈل' قرار دیا۔

اس موقع پر ایک بار پھر پارری گرل کو یاد کرتے ہوئے کمنٹ کیا کہ ’برگرز پارری کررہے ہیں‘۔

ایک صارف نے ندا یاسر پر تنقید کرتے ہوئے ان کی جوڑی کو 'بدترین ڈریسنگ کپل' قرار دیا تو کسی نے اس جوڑی کو کارٹون ہی کہہ دیا۔

یاد رہے اس تقریب میں ندا اور یاسر کے ہمراہ اداکار و میزبان احسن خان، عائشہ عمر اور منشا پاشا بھی شریک تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US