انسان موجودہ دور میں رہ کر اپنے ماضی کو بہت یاد کرتا ہے اور سوچتا ہے کہ کاش وہ خوبصورت دن واپس لوٹ آئیں۔ اکثر لوگ اپنی پرانی تصاویر دیکھ کر اپنے ماضی کی حسین یادوں کو تازہ کرتے ہیں۔
عام لوگوں کی طرح مقبول اداکاروں، کرکٹرز اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی خاص شخصیات بھی اپنا ماضی یاد کئے بغیر نہیں رہتیں۔ ان کی شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر بے شمار ہیں۔ مداحوں کو ان کی پسندیدہ شخصیات کی شادی کی فوٹوز دیکھنا بے حد پسند ہیں۔
سوشل میڈیا پر آئے روز سیلیبریٹیز کی جانب سے نوجوانی کی تصویریں پرستاروں کے ساتھ شئیر کی جاتی ہیں جنہیں دیکھ آنکھیں یقین نہیں کر پاتیں کہ یہ فلاں مشہور شخصیت کی ماضی کی تصویر ہے۔
آج ہم چند مشہور شخصیات کی شادی کے دن کی چند یادگار تصاویر پر نظر ڈالیں گے جس میں وہ بہت الگ دکھائی دیتے تھے۔
عامر خان
مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور بالی ووڈ کے نامور اداکار عامر خان جنہوں نے بے شمار فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اپنی جوانی میں کچھ ایسے دکھائی دیتے تھے۔
خیال رہے کہ یہ عامر خان کی پہلی بیوی رینا دتتا ہیں۔ جس کے بعد عامر خان نے فلمساز کرن راؤ سے شادی کی تھی۔
شاہد آفریدی
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ کبھی بوڑھے نہیں ہوں گے۔ کیونکہ وہ اپنی تازہ ترین تصویروں میں ہی تاحال جوان دکھائی دیتے ہیں۔ لیکن ملاحظہ کیجیے شاہد آفریدی کی شادی کی ایک یادگار تصویر۔
سری دیوی
بھارتی فلموں کی مشہور ترین اداکارہ سری دیوی نے کئی مشہور فلموں میں کام کیا۔ اداکارہ سری دیوی اپنی شادی کے وقت کیسی دکھائی دے رہی تھیں تصویر دیکھیں۔
شاہ رخ خان
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیاپر بھری پڑی ہیں۔ اداکار سنہ 1991ء میں گوری خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے۔ کنگ خان کی شادی کی تصویروں پر ایک نظر ڈالیں۔