کرینہ کپور نے گزشتہ دِنوں ہی اپنے دوسرے بیٹے کو جنم دیا ہے اور سیف کرینہ کی جوڑی بالی وُڈ کی مشہور جوڑیوں میں سے ایک ہے، ہم سب ہی جانتے ہیں کہ کرینہ سیف علی خان سے عمر میں بہت چھوٹی ہیں مگر ان کی محبت نے اس عمر کے فرق کو جیسے ختم ہی کر دیا ہے۔
سیف اتنے حسین اور جوان دِکھائی دیتے ہیں کہ آج بھی لوگ ان کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں ایسا ہی کچھ حال ہی میں ہوا جب ایک معروف اور خوبرو اداکارہ نے سیف علی خان سے محبت کا اعتراف ان ہی کی بیوی یعنی کرینہ کے سامنے کر دیا۔
یہ اعتراف کرنے والی کوئی اور نہیں بلکہ بولی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا تھیں، جی ہاں بھارتی میڈیا میں شائع خبروں میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اداکارہ ماضی میں خود سے 18 سال بڑے سیف علی خان سے عشق کا اظہار کر چکی ہیں۔
بھارتی نجی نیوز چینل نے اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ ماضی میں پرینتی چوپڑا کہہ چکی ہیں کہ وہ سیف علی خان کو دل و جان سے چاہتی ہیں اور ان کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔
خوبرو اداکارہ نے 2014 میں کہا تھا کہ وہ بچپن سے ہی سیف علی خان کو اسکرین پر دیکھتی آ رہی ہیں اور جنون کی حد تک ان کی دیوانی ہیں۔
یہی نہیں بلکہ اس ادارے نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پرینتی سیف علی خان کے حوالے سے اپنے جذبات اور عشق کا اظہار ان کی اہلیہ کرینہ کپور سے بھی کر چکی ہیں، جبکہ کرینہ نے اس پر کوئی ردِ عمل نہیں دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں مختلف موقعوں پر یہ بات شائع کی گئی ہے کہ پرینیتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ انہوں نے کرینہ کپور کو کہا تھا ''اگر اجازت ہو تو میں تمہارے شوہر سے شادی کر لوں''۔
اداکارہ پرینیتی نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے ایسے عجیب سوال پر کرینہ کپور نے صرف اتنا ہی کہا تھا کہ ''کوئی بات نہیں''۔
البتہ کرینہ اور سیف علی خان کی محبت کی گہرائی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پہلے سے شادی شدہ دو جوان بچوں کے باپ ہونے کے باوجود دونوں میاں بیوی میں بےحد ہم آہنگی اور محبت ہے اور پوری فیملی ہی ایک ساتھ خوشی خوشی رہتی ہے۔