یہ کروڑوں میں کماتے ہیں اور۔۔۔ جانیئے یہ 5 مشہور اداکار کتنا کماتے ہیں؟

image

یوں تو اداکاروں کو ہر فلم کا معاوضہ زیادہ ہی ملتا ہے مگر جن اداکاروں کی جتنی زیادہ ڈیمانڈ ہوتی ہے وہ فلم میں کوئی بھی کردار کرنے کے لئے بھی اتنے ہی زیادہ پیسوں کی ڈیمانڈ کرتے ہیں۔

ان ستاروں میں بڑے بڑے نام شامل ہیں جو بالی وُڈ اور لولی وُڈ میں کسی بھی فلم میں کردار ادا کرنے کا لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں میں معاوضہ لیتے ہیں، آج ہم آپ کو بتا نے جا رہے ہیں کہ کون سا اداکار کتنے پیسوں کا مطالبہ کرتا ہے اور کس کی قیمت سب سے زیادہ ہے۔

بالی وُڈ کے اداکار فلموں میں کرداد نبھانے کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

سلمان خان

سلمان خان کا جہاں نام آتا ہے وہاں ان کے مداح دیوانے ہو جاتے ہیں اس ہی لئے سلمان خان کی فلمیں بہت مقبول ہوتی ہیں، بالی وُڈ پر راج کرنے والے سلمان خان نے فلموں کی کمائی میں تمام اداکاروں کو ایک بار پھر پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق سلمان خان کی 9 فلمز ایسی ہیں جنہوں نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا جبکہ 3 فلمز ایسی ہیں جنہوں نے 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا، بالکل اسی طرح 3 فلمیں ایسی بھی ہیں جنہوں نے 300 کروڑ سے زیادہ پیسے بنائے اور سلو میاں کو بالی ووڈ کا بادشاہ بنا دیا ہے۔

ایکشن ماسٹر اکشے کمار

اکشے کا نام لیتے ہی دماغ میں دے مار ساڑھے چار یعنی مار دھاڑ اور لڑائی والے سین چلنا شروع ہو جاتے ہیں، اکشے کی زیادہ تر فلمیں یا تو مزاحیہ یا پھر بھرپور ایکشن پر مبنی ہوتی ہیں، تاہم سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والوں ہیروز میں اکشے کمار دوسرے نمبر پر ہیں اور ان کی 11 فلمز نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تاہم اکشے کی کوئی ایسی فلم نہیں جس نے 300 کروڑ سے زائد پیسے کمائے ہوں۔

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر

عامر خان کو بالی وُڈ کا نہایت سنجیدہ مزاج اداکار مانا جاتا ہے یہ کامیڈی فلمز تو کرتے ہیں مگر حقیقی زندگی میں ایک مختلف شخصیت کے مالک ہیں، تاہم کردار جیسا بھی ہو عامر کی ڈیمانڈ بہت ہے، جتنا ان کی اداکاری پر لوگ فِدا ہیں اتنا ہی زیادہ یہ کمائی بھی کرتے ہیں۔

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں جن کی صرف 2 فلمز نے 100 کروڑ کمائے اور 2 فلمز ایسی تھیں جنہوں نے 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا اور بلاک بسٹر ثابت ہوئیں۔

بھارتی ویب سائٹ کی جانب سے جاری کردہ حالیہ رینکنگ میں اجے دیوگن چوتھے، کنگ خان (شاہ رخ خان) پانچویں جبکہ ہرتِیک روشن چھٹے اور رنویر سنگھ ساتویں نمبر پر ہیں جنہوں نے اپنی فلموں کے زریعے کروڑوں کا معاوضہ حاصل کیا ہے۔

لولی وُڈ کے اداکار فلموں میں کرداد نبھانے کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

سجل علی

خوبرو پاکستانی اداکارہ سجل علی کم عمر اداکارہ ہیں اور یہ جو کسی بھی ڈرامے کی ایک قسط کے لئے جو ایک قسط کے ساڑھے 6 اور فلموں کی ڈیمانڈ اس سے کئی زیادہ ہے۔لاکھ روپے لیتی ہیں

عائزہ خان

پاکستان کی مشہور اداکارہ عائزہ خان فلموں میں تو اداکاری کرنا پسند نہیں کرتی مگر ڈراموں کی ایک قسط کے لئے ساڑھے 6 لاکھ روپے لیتی ہیں اور ان کو بہت زیادہ پسند بھی کیا جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US