یونان کی قدیم روایت کے مطابق انسان کے ظاہری خدوخال اس کی مکمل شخصیت کی پہچان کرواتی ہیں جیسے مثال کے طور پر کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اگر کسی کا ماتھا چوڑا یا وسیع ہے تو اس کا مطلاب وہ شخص بہت ذہین ہے۔ اور اگر آپ کی گردن لمبی ہے تو اس کا مطلب آپ سست طبعیت کے مالک ہیں۔
شخصیت:
ہر انسان کی اپنی ایک مخصوص شخصیت ایک مقام ہوتا ہے، کسی کے اندر ٹیم کو لیڈ کرنے کی خصوصیات ہوتی ہیں تو کوئی دوسروں کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے فرائض سرانجام دیتا ہے۔ آپ کی شخصیت اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ کس طرح آپ کی پرورش ہوئی، آپ کس نظریہ کے تحت سوچتے ہیں اور کیا کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
چلیں آئیں آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ کا پسندیدہ رنگ آپ کے بارے میں کیا بتاتا ہے۔
1) لال رنگ
یوں تو لال رنگ کے بھی کئی شیڈ ہوتے ہیں لیکن بنیادی طور پر یہ رنگ آپ کے مضبوط ہونے کی نشانی ہے۔ یہ رنگ پر اعتمادی کو ظاہر کرتا ہے۔ جن افراد کو یہ رنگ بے حد پسند ہوتا ہے، وہ مشکلات سے بالکل نہیں گھبراتے اِنہیں رسک لینے کی عادت ہوتی ہے۔ ان کی ملاقات جب بھی کسی نئے شخص سے ہوتی ہے تو یہ ان سے ایک مضبوط شخصیت کے ساتھ ملتے ہیں، جما کر مصافحہ کرنے کے ساتھ آنکھوں میں آںکھیں ڈال کر بات کرتے ہیں۔
2) پیلا رنگ
پیلا رنگ بہت سے لوگوں کا پسندیدہ ہوتا ہے، اس رنگ کی شخصیت والے افراد کافی مثبت انرجی کے حامل ہوتے ہیں، ہر کام اچھا اور مکمل کرنے کی عادت بھی ہوتی ہے۔ دوسروں کو مشکل حالات میں کیسے ہنسایا جاتا ہے یہ لوگ بہتر جانتے ہیں۔ گفتگو کے دوران یہ سامنے والے کے اچھے سامع ثابت ہوتے ہیں۔
3) مہندی گرین کلر
گرین رنگ کے بھی کافی شیڈز ہوتے ہیں، کوئی ہلکا گرین تو کوئی ڈارک۔ تاہم اس رنگ کو پسند کرنے والے افراد دوستانہ طبعیت کے مالک ہوتے ہیں۔ آپ ایسے افراد سے آسانی اور بلال جھجھک اپنے تمام مسائل یا تمام راز کے حوالے سے بات چیت کر سکتے ہیں۔
4) نیلا رنگ
یہ افراد بہت زیادہ خیال رکھنے والے، بھروسے کے قابل ہوتے ہیں۔ یہ افراد نا صرف دل کے اچھے ہوتے ہیں بلکہ آپ کی بہت سی پریشانیاں حل کرنے کا بھی سبب بنتے ہیں۔
یہ وہ رنگ تھے جو لوگوں کو سب سے زیادہ پسند ہوتے ہیں، پھر ان کے مختلف شیڈز آ جاتے ہیں۔