بھارتی ٹینس اسٹار اور فِٹنس فریک ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر ایک مختصر سی اسٹوری شیئر کی ہے جو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور ان کے مداح اسے بہت پسند کر رہے ہیں۔
ثانیہ مرزا نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہیں ان کے بیٹے اذہان ملک کے ساتھ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو میں ثانیہ پیار سے اپنے بیٹے کا گال کھانے کا ڈرامہ کرتی ہوئی کہتی ہیں کہ 'میرا مزیدار ناشتہ ازہان ہے'۔
ثانیہ نے اپنی اس اسٹوری پر اپنے بیٹے اذہان کو بھی ٹیگ کیا ہے، یاد رہے کہ ثانیہ مرزا کے سوشل میڈیا پر 7 ملین فالوورز ہیں اور ان کی تصاویر اور ویڈیوز آئے دن سوشل میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں۔