کویت میں ملازمت کرنے والوں کے لئے بڑی خبر، حکومت نے اہم اعلان کر دیا

image

کویت کے سول سروس کمیشن نے میڈیکل اسٹاف کی اضافی رخصت کے تنازع کو حل کر دیا ہے، جبکہ کویت کی حکومت نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے سی ایس سی ملازمین کی اضافی سالانہ چھٹیوں کو ضبط کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

کویتی زرائع ابلاغ کے مطابق کویت کے سول سروس کمیشن نے وزارت صحت میں کام کرنے والے ڈاکٹرز، ٹیکنیشنز اور انتظامیہ کی چھٹیوں کے بیلنس کے تنازعہ کو دور کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ ملازمین کی اضافی رخصت بیلنس ضبط ہوجائے گی جبکہ انہیں آگے آنے والی چھٹیوں کے حساب میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

کویت کے مقامی اخبار کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں سول سروس کمیشن (سی ایس سی) کے ترجمان نے وزارت صحت کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر مصطفیٰ ریدا کو ایک مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔

مراسلے میں درج ہے کہ وزارت صحت میں کام کرنے والے ملازمین کی بقایا چھٹیوں کو آگے نہ بڑھایا جائے کیونکہ کویت کے سول سروس کے قانون کے مطابق بقیہ رہ جانے والی زائد چھٹیوں کو ضبط کر لیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US