امیر لوگوں کے شوق بھی امیروں والے ہوتے ہیں۔ خاص کر اس وقت جب شادی کا موقع
ہو تو دل کھول پیسہ خرچ کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق منگو تارو میں زمیندار رانا اویس کی شادی پر طیارے سمیت عمارتوں سے بھی ڈالرز اور روپوں کی برسات کی گئی۔
ننکانہ صاحب میں ایسی انوکھی شادی کی تقریب ہوئی جہاں خوشی کے موقع پر طیارے سے پھلوں کےساتھ ڈالرز کی برسات کی گئی۔
مقامی افراد اور بچے ڈالرز اکٹھے کرنے میں مگن رہے جبکہ ڈالرز دیکھ کر بارات میں شامل مہمان بھی ڈالرز لوٹنے میں لگ گئے۔
زمیندار کے مطابق طیارے سے پیسے نچھاور کرنا ان کے والد کا خواب تھا۔