سینیٹ ہال میں الیکشن سے قبل خفیہ کیمرہ اور ڈیوائس کیوں لگائے گئے؟

image

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل ہال سے خفیہ کیمرے اور ایک ڈیوائس بر آمد، سینیٹرز کا احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ ہال سے خفیہ کیمرہ اور ڈیوائس برآمد ہوئے ہی جس پر ارکانِ سینیٹ نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے خفیہ کیمرے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر اور ن لیگی رہنما مصدق ملک نے پولنگ بوتھ کے اوپر سے کیمرہ اتارا اور سوشل میڈیا پر تصاویر جاری کر دیں۔

اس حوالے سے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ سیکرٹری سینیٹ نے کیوں ایسے وقت پر دروازے کھولنے کی اجازت دی، منظم کارروائی کے تحت الیکشن چوری کا پلان کیا گیا۔

مصطفیٰ کھوکھر نے کہا کہ مشاورت کے بعد فیصلہ لیں گے کہ معاملہ پولیس کے حوالے کیا جائے یا سینیٹرز کی کمیٹی بنائی جائے۔

شازیہ مری نے کہا کہ جہاں ووٹ کاسٹ کیا جانا تھا وہاں سے کیمرہ برآمد ہوا ہے انہوں نے بتایا کہ سینیٹ ہال میں ووٹنگ کی جگہ پر کیمرہ نصب کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ کیمرہ لگانا قوانین کی اور آئین کی خلاف ورزی ہے، انتخابات کے لیے ایوان میں کیمرے لگائے گئے ہیں۔

تاہم پریذائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے ہدایت کی ہے کہ پورے ہال کو دوبارہ چیک کر کے پولنگ بوتھ نیا بنایا جائے جس کے بعد انتخاب کا عمل شروع کیا جائے۔

یاد رہے کہ آج سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات کا دن ہے تاہم ووٹنگ کا عمل اب تک جاری نہیں ہو سکا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US