کرینہ، تیمور اور ۔۔۔ بیٹے کی پیدائش کے بعد کرینہ کپور کی تقریب سے ویڈیو وائرل

image

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ اور معروف اداکار سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد آج کل خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا بھی دونوں اداکار جوڑی سے متعلق ہر تازہ ترین تفصیلات سے صارفین کو آگاہ کر کررہا ہے کہ وہ کہاں جا رہی ہیں کس سے ملاقات کر رہی ہیں وغیرہ۔

رواں سال 21 جنوری کو بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کے دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کے بعد وہ پہلی بار کسی پارٹی میں بطور مہمان نظر آئی ہیں جس کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر کرینہ کپور کی ایک تازہ ترین وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے بڑے بیٹے اور والدہ کے ہمراہ پارٹی میں شرکت کے لیے گاڑی سے اتر رہی ہیں، کرینہ کپور اس ویڈیو میں نہایت دلکش نظر آ رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کے ساتھ اُن کا بڑا بیٹا تیمور خان بھی موجود ہے جبکہ چھوٹا بیٹا اُن کے ہمراہ نظر نہیں آیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس وائرل ویڈیو میں کرینہ کپور بڑی بہن کرشمہ کپور کی بیٹی کی سالگرہ میں شرکت کے لیے اُن کے گھر جا رہی ہیں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts