گھر والوں کو بھی میری شادی کی فکر نہیں۔۔۔ شکایت لے کر تھانے پہنچنے والا چھوٹے قد کا یہ نوجوان کون ہے؟

image

شادی کا لڈو جو کھائے وہ پچھتائے جو نہ کھائے وہ پچھتائے، وقت پر شادی کرنا ہر شخص کی خواہش ہے لیکن اگر قدرتی طور پر انسان میں کوئی کمی ہو تو ہمارے معاشرے میں شادی کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

ایسا ہی کچھ واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے جہاں ایک چھوٹے قد کے آدمی نے انوکھا اقدام اُٹھایا اور شادی نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہو کر شادی کروانے کی فریاد لیکر خواتین پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔

بھارتی ریاست اتر پردیش قصبہ کیرانا سے تعلق رکھنے والے محمد عظیم کا قد صرف 2 فٹ ہے جس کی وجہ سے ان کی شادی نہیں ہو رہی محمد عظیم کا کہنا ہے کہ ان کے اہل خانہ کو بھی ان کی شادی کی فکر نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ محمد عظیم نے تھک ہار کر اپنی شکایت درج کروانے کے لئے پولیس اسٹیشن کا رخ کر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دلبرداشتہ پستہ قد شخص شادی مطالبہ لے کر شاملی میں واقع خواتین پولیس اسٹیشن پہنچا، محمد عظیم ایک مزدور ہے اور اس نے اس نے کئی مرتبہ خواتین تھانے اور ایس ڈی ایم و تھانہ انچارج سے شادی کروانے کی درخواست کی تاہم اب تک اسے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے اور اس کی مدد نہ کر سکا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US