چیف جسٹس گلزار احمد کی گاڑی کو حادثہ، خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد جسٹس یحییٰ آفریدی کے والد کے جنازے میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ رشکئی کے قریب پیش آیا جہاں چیف جسٹس پاکستان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی تاہم خوش قسمتی سے وہ اس حادثے میں محفوظ رہے اور خیریت سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
خیال رہے کہ سابق چیف سیکرٹری خیبر پختون خواہ عمر خان آفریدی جسٹس یحییٰ آفریدی کے والد ہیں جو کہ رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے تھے اور چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد جنازے میں شریک ہونے کے لئے روانہ ہوئے تھے کہ اچانک راستے میں گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔