دنیا بھر میں ہر سال 16 لاکھ جڑواں بچے پیدا ہوتے ہیں، آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق۔
تفصیلات کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی نے ایک نئی تحقیق کی ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال 16 لاکھ جڑواں بچے پیدا ہوتے ہیں۔
جبکہ جڑواں بچوں کی پیدائش میں گذشتہ 30 سالوں میں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے غیر ملکی جریدے جرنل ہیومن ری پروڈکشن میں یہ تحقیق شائع کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 165ممالک کے 2010 اور 1980 سے پانچ سال کے عرصے میں پیدا ہونے و الے بچوں کے اعداد و شمار کتنے ہیں۔
ان اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں پیدا ہونے والے ہر 42 میں سے ایک جڑواں بچے پیدا ہو رہے ہیں جبکہ جڑواں بچوں کی پیدائش میں اضافے کی شرح ایشیا میں انتہائی کم 32 فیصد جبکہ شمالی امریکا میں سب سے زیادہ 71 فیصد رہی ہے۔
تاہم اس تحقیق میں امریکہ میں پیدا ہونے والے زیادہ جڑواں بچوں کی وجہ اور اس میں اضافےکا سبب حمل کیلئےآئی وی ایف جیسی جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال ہے۔