ہیری اور میگھن کا انٹرویو سوشل میڈیا صارفین کے لئے تشویش کے ساتھ ساتھ تفریح کا باعث بن گیا۔
برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ اور ساس کے اختلافات اور خاندانی سیاست پر تبصرے گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں، مگر ان پر بننے والے میمز بھی بھرپور وائرل ہو رہے ہیں۔
بالی ووڈ کی معروف فلم ” کبھی خوشی کبھی غم ” کے فریم میں ملکہ، پرنس چارلس اور ان کے دونوں صاحبزادوں ہیری اور ولیم کو بیگمات کے ہمراہ کسی نے خوب مہارت سے فٹ کر دیا ہے، اور یہ پوسٹر بے حد مقبول ہو رہا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس پوسٹر کو شیئر کرنے والے صحافی مہدی حسن نے لکھا کہ جس نے بھی یہ بنایا ،” ایوارڈ کا مستحق ہے”۔
یہاں ہیری میگھن اور شاہی خاندان پر بننے والی مزید کچھ میمز بھی دیکھیں۔
یاد رہے کہ شاہی زندگی کو خیرباد کہہ کر امریکا منتقل ہونے والے اس جوڑے کا انٹرویو نشر ہونے کے صرف 2 گھنٹے کے اندر ہی ٹاپ ٹرینڈ بن چکا تھا اور اب اس پر بننے والے میمز سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں۔