سونے کے بڑھتے داموں سے عوام پریشان، مگر اب اور نہیں، 2250 فی تولہ قیمت کم کر دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 30 ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ جس کے بعد عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت کم ہو کر ایک ہزار 704 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ساتھ ہی پاکستان کے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 250 اور 10 گرام قیمت میں ایک ہزار928 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
تاہم پاکستان کی کے تمام شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 4 ہزار 450 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت کم ہو کر 89 ہزار 550 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔