تصاویر چاہے گلیمر سے بھری ہوں، یا کسی افسردگی کی ہو، اگر صحیح زاویوں سے نہیں لی جائے تو اس میں موجود گڑ بڑ صاف ظاہر ہوتی ہے، جس کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ
کیمرہ مین یا تو تصویر لینا نہیں جانتا یا پھر اس نے کچھ خفیہ راز اس میں چھپا رکھا ہے۔
ایسا ہی کچھ اس تصویر کا حال ہے، آپ غور سے دیکھ کر بتائیں کہ آخر یہ تصویر کس کی ہے اور اس میں کیا غلطی ہے؟
یہ تصویر ہانیہ عامر اور حسنین لہری کی ہے۔ اس تصویر میں دونوں نے گلابی رنگ کا جوڑا پہنا ہوا ہے اور دونوں آمنے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں، ہانیہ کی ایک ٹانگ سامنے اور دوسری ٹانگ پچھلی جانب مڑی ہوئی ہے، جبکہ ان کا ایک ہاتھ ایک ٹانگ کے اوپر رکھا ہوا ہے جو ساتھی اداکار حسنین لہری کی ٹانگ کے اوپر ہے ان کی یہ ٹانگ دیکھ کر معلوم ہو رہا ہے کہ یہ ہانیہ کی تیسری ٹانگ ہے۔
جبکہ سائیڈ میں ساتھی اداکار حسنین لہری کا ہاتھ رکھا ہوا ہے اور سیدھے ہاتھ کی جانب کسی کو دیکھ رہے ہیں۔ گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ تصویر خوب وائرل ہوئی جس پر لوگوں نے کیپشن میں لکھا ہے ؛ '' امیروں کی ٹانگیں بھی 3 ہوتی ہیں ''۔ ہر جگہ یہ میم وائرل ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ یہ فوٹو شوٹ ایک برانڈ کے کپڑوں کا ہے جس میں یہ دونوں اداکار نظر آ رہے ہیں