محل جیسا گھر اور عالیشان زندگی ! مکیش امانی اربوں کی دولت کہا خرچ کرتے ہیں؟ جانیں وہ حقیقت جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

بھارت کے سب سے امیر ترین شخص مکیش امبانی جو کہ بھارت کی مشہور ریلائنس انڈسٹریز کے مالک ہیں ان کے متعلق ہر چھوٹی سے بڑی خبر کو سب ہی لوگ جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اکثر لوگوں کے ذہنوں میں مکیش امبانی کے متعلق سوال گردش کرتا ہے کہ ان کے پاس اتنی ڈھیروں دولت ہے یہ اس دولت کا کرتے کیا ہیں اس کو خرچ کہاں کرتے ہیں، جس سے متعلق اہم معلومات ہماری ویب میں آج آپ کے لئے موجود ہے۔

دولت خرچ کہاں ہوتی ہے؟

٭ ان کو گاڑیوں کا شوق ہے، یہ ہر قسم کی لگژری گاڑیوں پر اپنی دولت کا سالانہ کچھ حصہ خرچ کرتے ہیں، کچھ ماہ قبل ان کی پوتے کی پیدائش پر بھی انہوں نے مہنگی ترین رولز روئس گاڑی اپنے بیٹے کو تحفے میں دی تھی۔

٭ یہ غریبوں کی مدد میں بھی اپنا حصہ ڈالتے ہیں اور لوگوں کو کسی نہ کسی طرح سے امداد بھی دیتے ہیں، اس کے علاوہ مختلف این جی اوز کا خرچہ بھی اٹھاتے ہیں جو نہ صرف بھارت بلکہ دیگر غیر ممالک میں بھی فنڈز فراہم کرتے ہیں۔

٭ ان کے بچوں کا لائف اسٹائل بہت زیادہ لگژری ہے، کسی بھی چیز کا نیا اور لیٹسٹ ماڈل ان کے بچوں کے پاس سب سے پہلے موجود ہوتا ہے۔

٭ ان کو جدید طرز کے مہنگے محل نما بنگلوں میں رہنے کا شوق ہے اور ہر سال یہ 2 شاندار بنگلے کبھی ممبئی تو کبھی بھارت کے علاوہ پیرس جیسے ممالک میں بنواتے ہیں، پھر جو ان کو زیادہ اچھا نہ لگے تو اس کو بیچ دیتے ہیں۔

٭ ان کی بیوی ڈائمنڈ اور سونے کی چیزیں استعمال کرتی ہیں، جن ک لئے الگ سے رقم رکھتے ہیں، اور ایک مرتبہ استعمال کے بعد ضروری نہیں ہوتا کہ ان کی بیوی وہ چیزیں استعمال کریں۔

٭ یہ گیت بھگتی میں یقین رکھتے ہیں اور مختلف مندروں کے لئے بھی فنڈز مختص کرتے ہیں


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US