ملکہ ہمیشہ ہاتھوں میں یہ دستانے کیوں پہنتی ہیں؟ شاہی خاندان کے لباس کے حوالے سے 4 ایسے خفیہ راز جو کسی کو معلوم نہیں

image

برطانوی شاہی خاندان کے طور طریقے ، اصول و ضوابط رہن سہن ، لباس، تمام تر چیزیں اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ ان کے چاہنے والے شاہی خاندان کو فالو کرتے ہیں۔

جیسا کہ بیشتر لوگ جانتے ہیں کہ پرانے وقتوں سے ہی شاہی خاندان کے ہر فرد کے لباس کو خاص اہمیت حاصل رہی ہے۔ لیڈی ڈیانا کی بہترین مثال ہمارے سامنے ہے کہ جو لباس انہوں نے اپنے وقت میں زیب تن کیے اسی ڈیزائن کے لباس آج کل ماڈلز فیشن شوز میں استمال کرتی ہیں۔

لیکن آپ شاید یہ بات نہیں جانتے ہوں گے کہ برطانوی شاہی خاندان کے لباس کے بھی ڈریس کوڈ رولز (اصول) ہیں جن پر شاہد خاندان کے ہر فرد کے لیے عمل کرنا لازمی ہے۔

1- دستانے پہننا لازمی

نوے کی دہائی تک شاہی خاندان کے لئے دستانےایک عام سامان رہے ہیں۔ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھتی ہیں۔ ان کا بیشتر وقت لوگوں سے ہاتھ ملانے میں گزرتا ہے اور ایسا کرنے سے وہ مختلف جراثیم سے محفوظ رہ سکتی ہیں۔

2- گہرے رنگ کے لباس

شاہی خاندان کی خواتین کے لیے گہرے رنگ کے لباس زیب تن کرنا ان کے قواعد میں شامل ہے۔ برطانوی تخت پر براجمان ملکہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ عمر کے ہر حصے میں گہرے رنگوں کے لباس زیب تن کرے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ کسی ہجوم میں برطانوی ملکہ اپنے لباس کی وجہ سے نمایاں نظر آئے۔

ملکہ نے ایک بار اپنے اسٹاف سے کہا تھا، ’میں ہلکے رنگوں کے لباس زیب تن نہیں کرسکتی کیونکہ ان رنگوں میں مجھے کوئی شناخت نہیں کرسکے گا۔

3- رنگ برنگی والی نیل پالش

شاہی خاندان کی ملکہ اور شہزادیاں رنگ برگنی پالش استعمال نہیں کرتیں۔ سرچ انجن یاہو کی ریسرچ رپورٹ کے مطابق کاسمیٹک کے انبار تلے شاید ہی کوئی ایسی مصنوعات ہو جو شہزادی کے پاس نہ ہو مگر نہیں تو منفرد گہرے نیل کلر ہیں جسے لگانے کی شہزادی کو اجازت نہیں۔

4- سر پر ٹوپی پہننا لازمی

ملکہ البتھ اور کیٹ مڈلٹن کو اکثر آپ نے "ہیٹ" پہن دیکھ ہوگا۔ کیونکہ شاہی خاندان کے اصلوں کے مطابق دھوپ سے بچنے کے لیے گلاسز ہیٹ کا استعمال کیا جائے گا۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts