بھارت میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گِرنے کا واقعہ، درخت کے نیچے بیٹھے 4 لوگ جھلس گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے جنوب مغربی شہر گوگرام میں بارش سے بچنے کے لیے درخت کے نیچے پناہ لینے والے چار افراد آسمانی بجلی گرنے سے جھلس گئے تاہم ان میں سے ایک شخص ہلاک جبکہ چار بُری طرح سے زخمی ہوئے ہیں۔
یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور بارش سے بچنے کے لیے خواتین سمیت چار افراد نے پارک میں ایک درخت کے نیچے پناہ لی کہ اسی دوران وہاں جان لیوا آسمانی بجلی آ گری جس کے باعث درخت کے نیچے پنا لینے والے چاروں افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے جبکہ ایک جان کی بازی ہار گیا۔
چاروں افراد کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا، اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ درخت کے نیچے موجود چاروں لوگوں پر بجلی گری جس نے انہیں جھلسہ کر رکھ دیا۔
واضح رہے کہ نئی دہلی سمیت بھارت کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز موسلادھار بارش ہوئی جس کا سلسلہ اب بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔