پاکستان کے دارالحکومت سمیت صوبہ پنجاب کے 7 شہروں میں لاک ڈاؤن نافذ، نوٹفیکیشن جاری۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا نے ایک بار بھر سے پنجے گھاڑ لئے ہیں، کورونا کی تیسری لہر کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، تاہم پنجاب حکومت نے برطانوی وائرس کے پھیلاؤ کے باعث 7 شہروں میں لاک ڈاؤن لگا دیا ہے جس کا نفاذ آج سے ہوگا۔
پنجاب کے علاوہ خیبر پختونخوا کے 7 شہروں میں بھی کل سے ایس او پیز پر عملدر آمد سخت کر دیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات میں مکمل لاک ڈاؤن لگا کر نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، دوسری جانب خیبر پختونخوا میں پشاور، مردان، نوشہرہ، ایبٹ آباد، سوات،صوابی، مالاکنڈ میں مارکیٹیں 8 بجے بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب میں ہر قسم کی سماجی، مذہبی یا کسی بھی عوامی اجتماعات پر پابندی ہوگی جبکہ شادی ہالز، بینکوئٹس، کمیونٹی مراکز اور مارکیٹس بھی بند رہیں گے۔
یہ نہیں بلکہ مذکورہ شہروں میں تعلیمی ادارے بھی مکمل طور پر بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا کیسز میں اضافے کے سبب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔