پی آئی اے نے ترکی تک براہِ راست فضائی سفر شروع کرنے کا اعلان کر دیا، ہفتے میں تین پروازیں چلائی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے ترکی کے لیے براہ راست فضائی سفر شروع کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے، اعلان کے مطابق پی آئی اے لاہور اور اسلام آباد سے استنبول پروازیں آپریٹ کر ے گی تاہم مئی کے وسط سے ہفتہ وار 3 پروازیں استنبول کے لیے چلائے گی۔
یاد رہے کہ پی آئی اے کا ترکی سیکٹر کئی سال پہلے بند کر دیا گیا تھا جو کہ اب دوبارہ بحال کیا گیا ہے اس فضائی سفر کی بحالی سے پی آئی اے کو زرمبادلہ کے حصول میں پیش رفت بھی حاصل ہوگی۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر غلام سرور نے ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ سے ملاقات کی تھی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
تاہم اس ملاقات کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ اب پاکستان سے ترکی باقاعدہ براہِ راست پروازیں چلیں گی جس سے ترکی کا سفر کرنے والے خواہش مند افراد سیر و سیاحت کا مقصد با آسانی پورا کر سکیں گے۔