ہم ایک تھپڑ کےجواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے ۔۔۔ لاہور ہائی کورٹ میں شہباز گل کو انڈے کیوں مارے گئے ؟

image

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل پر لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں دو انڈے اور سیاہی پھینکی گئی، شہباز گل کے ماتھے اور ہاتھ پر سیاہی لگی۔

شہباز گل نے کہا کہ انہوں نے اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی پھینکی ہے، یہ غنڈہ گردی ہے، ہم ایک تھپڑ کےجواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک گالی کےجواب میں دس گالیاں بھی نہیں دیں گے۔ غنڈہ گردی کی تربیت نہیں دیں گے، سیاست کریں گے۔

شہباز گل نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے میں بالکل ٹھیک ہوں۔

خیال رہے کہ عدالت میں پیش ہونے سے قبل شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا دیا تھا کہ وہ آج 2 بجے لاہور ہائی کورٹ میں معزز عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔

شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ انہیں کچھ صحافی دوستوں سے پتہ چلا کہ مسلم لیگ ن کے غنڈا گروپ نے میرے پر حملہ کرنے کی تیاری کر رکھی ہے۔

انہوں نے لکھا تھا کہ عمران خان کا سپاہی ہوں، عدالت آؤں گا، ڈرنے والا نہیں۔ سیاست کرنے پر یقین رکھتے ہیں طرح غنڈا گردی پر نہیں۔

انڈے اور سیاحی پھینکنے والے نامعلوم افراد کون تھے اور مارنے کی کیا وجہ تھی یہ معلوم نہیں ہوسکا تاہم شہباز گل کو یقین ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق ن لیگ کی جماعت سے ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US