ماں میری تو آنکھوں کی ٹھنڈک تھی لیکن اب ۔۔۔۔ 3 ایسے شوبز ستارے جن کے والدین حال ہی میں اس دنیا سے رخصت ہوئے

image

والدین کے بغیر گھر ویران ہو جاتے ہیں، کسی جگہ سکون نہیں ملتا، جب تک والدین ساتھ رہتے ہیں خوشیاں آپ کے ساتھ ہوتی ہیں اور جب دنیا سے رخصت ہو جائے تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ زندگی میں اب کچھ نہیں رہا۔ شوبز ستارے بھی اپنے والدین سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں، دیکھیئے چند ایسے اداکار جنہوں نے حآل ہی میں اپنی والدین کو کھویا ہے۔

٭ معمر رانا:

پاکستانی اداکار معمر رانا کی والدہ گذشتہ روز کورونا وائرس کے باعث اس دنیا سے رخصت ہوئیں۔ ان کی بیٹی نے دادی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دادی اب اس دنیا میں نہ رہیں۔

٭ شگفتہ اعجاز:

پاکستان کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کی والدہ بھی حال ہی میں اس دنیا سے رخصت ہوئیں۔ شگفتہ کہتی ہیں: '' ماں میری آنکھوں کی ٹھنڈک تھی لیکن اب یہ آنکھیں کبھی ٹھنڈی نہیں ہوسکتی، مجھے امی کی بہت یاد آتی ہے، خدا ان کی مغفرت کرے۔''

٭ گوہر خان:

بھارتی اداکارہ گوہر خان کے والد ظفر احمد خان کا بھی حال ہی میں انتقال ہوا ہے جو کافی عرصے سے علیل تھے۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts