اداکارہ حرا مانی جو نہ صرف اپنے نٹ کھٹ انداز اور منفرد گائیکی سے پہچانی جاتی ہیں بلکہ ایک بہترین ماں اور پرفیکٹ بیوی بھی ہیں۔ حرا اکثر اپنی اور اپنے گھر والوں کی تصاویر مختلف سوشل میڈیا اکائونٹس پر شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔
حال مانی کے ویسے تو دو بھائی ہیں مگر یہ کسی کو نہیں معلوم کہ ان کا ایک بھائی حسان جمیل اور حرا دونوں جڑواں ہیں۔ حرا نے اپنی اور اپنے جڑواں بھائی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرا جڑواں بھائی، مجھے بہت محبت ہے اپنے بھائیوں سے۔
حرا کے بھائی حسان جمیل ایک ماڈل ہیں اور بہت جلد وہ ماڈلنگ کی دنیا میں نیا قدم اور منفرد انداز میں نظر آنے والے ہیں۔
آپ بھی دیکھیں ان کی چند تصاویر جو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر شیئر کی ہیں۔