پاکستان میں کورونا ویکسین کس طرح لگوائی جا سکتی ہے؟ جانیں طریقہ کار

image

ملک بھر میں کورونا وائرس کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے، تاہم یہ ویکسین لگوانے کا کیا طریقہ کار ہے اس حوالے سے آگاہی مہم کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔

اس آگاہی مہم میں ملک بھر کے تمام عوام کو اس ویکسین کو لگوانے کا طریقہ کار اور دیگر احکامات کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی جا رہی ہے۔

پہلے مرحلے میں ساٹھ سال یا اس سے زائد عمر کے شہریوں کی ویکسی نیشن کی جا رہی ہے، اس آگاہی مہم میں تمام شہری اپنے گھر کے بزرگوں کو ویکسین لگوانے کیلئے ان کا نام رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں۔

رجسٹریشن کا طریقہ کار:

رجسٹریشن کروانے کے لیے سب سے پہلے اپنے بزرگ کا تیرہ ہندسوں کا شناختی کارڈ نمبر ڈیش اور اسپیس کے بغیر ڈبل ون ڈبل سکس پر ایس ایم ایس کریں۔

ویکسی نیشن کیلئے شہری کو پن کوڈ کے ساتھ جوابی ایس ایم ایس موصول ہوگا، ویکیسن دستیاب ہوتے ہی مقام اور تاریخ سے آگاہ کر دیا جائے گا، جس کے بعد درخواست گزار کو اصل شناختی کارڈ اور پن کوڈ کے ہمراہ بتائے گئے ویکسین سینٹر جانا ہوگا۔

اصل شناختی کارڈ اور پن کوڈ کی تصدیق کے بعد بزرگ شہری کو ویکسین لگادی جائے گی اور شہری کو ویکسینیشن کرانے کا تصدیقی ایم ایس ایس بھی موصول ہوگا، بزرگ شہری اس طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے خود بھی ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

جبکہ شہری مزید معلومات، طریقہ جاننے اور رجسٹریشن کے لئے اس ویب سائٹ کا وزٹ کر سکتے ہیں۔ https://nims.nadra.gov.pk

یاد رہے کہ آج سے ملک بھر میں “واک ان کورونا ویکسی نیشن” کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے جس کے تحت 70سال سے زائد عمر کے بزرگ شہری کسی بھی ہیلتھ سینٹر سے ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے “واک ان ویکسینیشن” کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کورونا کی تیسری لہر کے باعث کیا ہے تاہم ساٹھ اور اس سے زائد عمر کے شہریوں کی عام ویکسینیشن شیڈول مطابق جاری رہے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US