کراچی میں لاک ڈاؤن نافذ، کب تک جاری رہے گا؟

image

برطانوی وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیشِ نظر سندھ بھر میں لاک ڈاؤن، عوام خطرات سے بے خبر۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کے پیشِ نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے، تاہم عوام کی جانب سے ایس او پیز پر کوئی عملدرآمد نظر نہیں آ رہا اور کھُلے عام خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

گزشتہ روز محکمہ داخلہ سندھ نے 15 مارچ سے 15 اپریل تک نئی پابندیوں کے اطلاق کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا جس کے تحت کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا جبکہ دفاتر میں پچاس فیصد اسٹاف کو بلائے جانے کے احکامات جاری کئے گئے تھے اور ورک فرام ہوم پر عمل کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نئی پابندیوں کے مطابق سندھ بھر کے تمام شہروں میں تفریحی پارکس کو شام 6 بجے بند کر دیا جائے گا، ریسٹورنٹس کے اندر کھانا پر پابندی عائد ہوگی، تاہم ریسٹورنٹس سے ہوم ڈلیوری اور کھانا گھر لے جانے کی سہولت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل اسٹور، کلینک، اسپتال، پیٹرول پمپ، بیکری، ملک شاپ کھلی رہیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US