جب لوگوں کی شادیاں کروانا شروع کیں تو ہمیں دھمکیاں ملنے لگیں اور پھر۔۔۔ مدیحہ نقوی اس وقت کا بتاتے ہوئے جب انہیں مشکل کا سامنا کرنا پڑا

image

پاکستان سے تعلق رکھنے والی معروف اینکر پرسن مدیحہ نقوی نے حال ہی میں آغا علی اور حنا الطاف کے پروگرام میں شوہر فیصل سبزواری کے ساتھ شرکت کی اور اپنی ذاتی زندگی سے لے کر پروفیشنل لائف کے بارے میں بات کی۔

مدیحہ نقوی نے بتایا کہ ''لاہور میں جب میں مارننگ شو کر رہی تھی تو اس میں بہت دباؤ تھا کیونکہ ہم بہت پڑھا لکھا شو کر رہے تھے، جس کی وجہ سے ناظرین اسے اپنا نہیں رہے تھے۔ میرے شو میں آڈینس بھی طلبا و طالبات ہوتے تھے''۔

مدیحہ کا کہنا تھا کہ ''لوگوں کو سمجھ ہی نہیں آتا تھا کہ سوال کیا کریں، ہمیں بتانا پڑتا تھا کہ یہ سوال کیجیے گا''۔

ان کا کہنا تھا کہ ''بیچ میں کبھی کوئی ٹوٹکا شو ہوتا تھا تو اس میں خواتین سوال کر لیا کرتی تھیں، پڑھا لکھا شو لوگوں کی سمجھ میں نہیں آتا تھا تو ہم نے کہا کہ کیا ایسا کریں کہ ہم اپنی آڈینس کی تعداد بڑھا سکیں''۔

مدیحہ نے بتایا کہ ''پھر ہم نے فیصلہ کیا کہ ایک شادی شو کروایا جائے، چینل کی پوری ٹیم لاہور آئی انہوں نے مجھے بتایا کہ ہم اس قسم کا شادی شو کریں گے۔ پھر ہم نے فیصلہ کیا کہ جن کی شادی ہو چکی ہے ان کی دوبارہ نہیں کروائیں گے بلکہ ہم ضرورتمندوں کی شادیاں کروائیں گے''۔

انہوں نے کہا کہ ''پھر الحمداللہ ہم نے ضرورتمندوں کی شادیاں کروائیں اور پھر انہوں نے ہمیں دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ وہ روز ہمیں بلیک میل کرتے تھے۔ لڑکا کہیں کام کرتا تھا جبکہ لڑکی کافی غریب تھی اس کے والد کا انتقال ہو چکا تھا۔ بارات والے دن انہوں نے ہم سے کہا کہ ہمارے 2000 بندے آئیں گے ہم نے انہیں کھانا کیسے کھلانا ہے؟''

مدیحہ کا کہنا تھا کہ ''ہم نے پہلے ہی ان کے جہیز کا سب کچھ کیا ہوا تھا، ہم نے ٹیم کے لوگوں نے اسی وقت پیسے جمع کیے۔ اس کے بعد لڑکے کو سمجھ نہیں آئی کہ لڑکی کو سب مل رہا ہے اور مجھے کیوں نہیں مل رہا''۔

انہوں نے بتایا کہ ''ولیمہ والے دن ہمارا ایک انٹرن تھا جو کافی ویل ڈریسڈ تھا، دولہا نے اس انٹرن کو دیکھا اور کہا کہ میں نے یہ پینٹ پہننی ہے۔ پھر ہم نے اپنے انٹرن سے درخواست کی کہ اسے دے دو''۔

مدیحہ نے اور نے بتایا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے:

٭اِس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کرنا ہرگز نہ بھولیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US