اب سے ہفتے میں 4 روز کام اور 3 روز چھٹّی ہوا کرے گی

image

عوام کا خیال سب سے اولین ترجیح، اسپین میں اب ہفتے میں صِرف 4 روز کام 3 دن آرام۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپانوی حکومت نے عوام کے لئے اہم اقدام کر لیا ہسپانوی حکومت نے پائلٹ پراجیکٹ متعارف کروا دیا ہے جس کے تحت اب اسپین دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں ہفتے میں 4 روز کام اور 3 روز چھٹی ہوا کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ سے جرمنی تک عالمی سطح پر 4 روزہ کاروباری ہفتے کے خیال کو بےحد مقبولیت حاصل ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسپین دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں اب ہفتے میں صرف چار روز کام ہوا کرے گا۔

اس فیصلے کو عوام کی سہولت کے پیشِ نظر لیا گیا ہے جس سے لوگوں کی ذہنی صحت بہتر، تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑنے میں مدد ملے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جاپان کی مائیکروسافٹ نے یہ قدم اٹھایا اور اپنے تمام ملازمین کو ہفتہ اتوار کے ساتھ ساتھ جمعے کی بھی چھٹی دے دی تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ بہتر زندگی سے لطف اندوز ہوسکیں۔

تاہم ان کے اس اقدام سے کمپنی کے ملازمین کی صلاحتیوں اور کارکردگی میں پہلے کی نسبت اضافہ دیکھا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US