دھونی کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل، دھونی نے بھکشو کے روپ لیا ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی نئی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دھونی کو سر منڈوائے بھکشو کے روپ (monk robe) میں دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ تصویر کے پیچھے حقیقت کیا ہے یہ تو واضح نہیں مگر بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ دھونی کی یہ منفرد تصویر اسٹار اسپورٹس مہم کے لیے لی گئی ہے جس کے لیے دھونی نے بھکشو کا روپ اختیار کیا ہوا ہے۔
تاہم ایسا کچھ سامنے آئے اور سوشل میڈیا پر میمز نہ چلیں یہ تو ممکن نہیں، دھونی کی تصویر پر بھی سوشل میڈیا صارفین خوب تبصرے کر رہے ہیں اور دھونی کی کرکٹ کی تصاویر کو اس تصویر کے ساتھ ایڈیٹ کرتے ہوئے بھرپور دلچسپ اور مزاحیہ میمز بھی شیئر کر رہے ہیں۔