رمضان میں عوام کا ریلیف دیا جائے گا، وزیرِاعلیٰ پنجاب نے نوید سُنا دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر رمضان میں سہولت بازاروں میں آٹے کی قیمتوں میں واضح کمی کی جائے گی، عثمان بزدار نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے میں ملے گا، سستے آٹے کی فراہمی پر 3 ارب 50 کروڑ کی سبسڈی دی جائے گی۔
اس حوالے سے سہولت بازاروں کے لیے علیحدہ اتھارٹی کے قیام کی تیاریاں بھی کی جا رہی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ رمضان میں اشیاء ضروریہ تسلسل کے ساتھ مقرر کردہ نرخوں پر دستیاب ہوں گی جبکہ رمضان المبارک میں7 ارب روپے کے تاریخی پیکیج کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے، تاہم رمضان بازاروں میں10 کلو آٹے کا تھیلا صِرف 300 روپے میں ملے گا۔
واضح رہے کہ دس کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ سے 120 روپے کم قیمت پر دستیاب ہوگا، جبکہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کیا جائے گا۔