بلاول بھٹو کے خلاف نامناسب الفاظ کا استعمال عامر لیاقت کو مہنگا پڑ گیا

image

عامر لیاقت ایک بار پھر سوشل میڈیا پر صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئے، بلاول کے خلاف نامناسب ٹوئٹ کرنے پر عوام کا شدید ردِعمل۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی شو میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئے، تنقید کی وجہ ایک ایسا ٹوئٹ بنا جس میں بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نامناسب بات تحریر تھی۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے حکومت گرانے سے متعلق ایک نامناسب ٹوئٹ کی ٹوئٹ میں بھارتی اداکار امریش پوری کی تصویر تھی اور ساتھ ہی بلاول کے خلاف نامناسب الفاظ درج تھے۔

ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر لکھا تھا کہ ' پیپلز پارٹی صرف ایک صورت میں حکومت گرا سکتی ہے، بلاول اپنے کپڑے پھاڑ کر زیادتی کا الزام شیخ رشید پر لگادے'۔

عامر لیاقت کہ اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے اظہارِ برہمی کیا، اور مختلف کلمات لکھ کر ری ٹوئٹ کیے۔

عامر لیاقت حسین کو ٹوئٹر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے، اے نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ 'عامر بھائی گھٹیا پن میں اپنا ریکارڈ کتنی بار توڑیں گے'۔

ایک خاتون صارف نے لکھا کہ ''آپ کی تربیت کا اندازہ آپ کی اس ٹوئٹ سے ہو گیا''۔

امن نامی صارف نے لکھا کہ 'کیا ایسے گھٹیا لطیفے کسی بھی باشعور اور عزت دار انسان کو زیب دیتے ہیں، جو کے بدقسمتی سے ایک وزیر بھی ہو، شرم آنی چاہیے'۔

یاد رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ عامر لیاقت کو کسی بیان پر تنقید کا سامنا ہوا ہو، گزشتہ ماہ مریم نواز کے خلاف ہندو مذہب کے پیروکاروں کی دیوی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ’دوسرا روپ‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا تھا۔

تاہم ہندو دیوی کی تصویر شیئر کیے جانے پر اور انہیں مریم سے ملانے پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US