ٹرین آگے کے بجائے پیچھے کی جانب چلنے لگی، دیکھیں اُلٹی ٹرین چلنے کا انوکھا منظر

image

بھارت میں انوکھا واقعہ سامنے آ گیا، ٹرین اُلٹی چل پڑی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر نئی دہلی سے اترکھنڈ جانے والی ٹرین تکنیکی خرابی کے باعث اُلٹی چلنے لگی، یہ مسافر ٹرین پیچھے کی جانب مسلسل 35 کلو میٹر تک چلتی رہی تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ عجیب منظر دیکھ کر ٹرین میں سوار مسافر حیران رہ گئے، تاہم یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین کے ڈرائیور نے پٹری پر موجود ایک گائے کو بچانے کی کوشش کی، گائے تو بچ گئی مگر تکنیکی خرابی سے سارا نظام اُلٹا ہو گیا، اور ٹرین نے اُلٹی سمت میں چلنا شروع ہوگئی۔

بھارتی ریلوے حکام کے مطابق گزشتہ روز پیش آنے والا یہ واقعہ مویشی کے پٹڑی پر بھاگنے کی وجہ سے پیش آیا، جس کے بعد ٹرین ایک یارڈ کے پاس رک گئی اور تمام مسافروں کو دوسری ٹرین کے ذریعے منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ یہ نہیں بتایا گیا کہ ٹرین کو کنٹرول کیسے کیا گیا تاہم ڈرائیور اور گارڈ کو معطل کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US