کیا کورونا ویکسین لگوانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟ مفتی اعظم نے اہم بیان جاری کر دیا

image

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری ہے اور مسلمانوں کی عبادتوں کا خاص مہینہ رمضان المبارک بھی قریب ہے۔

ایسے میں سب ہی کے ذہن میں یہ بات گردش کر رہی ہے کہ کیا روزے کی حالت میں کورونا ویکسین لگائی جا سکتی ہے؟

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے سعودی عرب کے مفتی اعظم اور علماء کمیٹی کے سربراہ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ نے بیان جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

مفتی اعظم نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین پٹھے میں لگائی جاتی ہے جس سے روزہ نہیں ٹوٹتا اور نہ ہی ویکسین کھانے پینے کی کوئی شے ہے تاہم اس میں کوئی فکر کی بات نہیں۔

واضح رہے کہ اسلامک افیئرز اینڈ چیریٹیبل ایکٹویٹیز ڈیپارٹمنٹ دبئی کے مفتی اعظم ڈاکٹر محمد عیادہ الکبیسی نے بھی اس ہی بات پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ علماء کا اس بات پر اتفاق ہے کہ رگوں یا گوشت میں لگائے جانے والے انجیکشن سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US