کرینہ کپور دوسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد اب کیا کر رہی ہیں؟

image

کرینہ کپور دوسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد نارمل روٹین پر آگئیں، متعدد کام کے لئے گھر سے باہر جانے لگیں۔

رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کرینہ کپور گزشتہ ماہ دوسری مرتبہ بیٹے کی ماں بنی تھیں جس کے بعد اب وہ اپنے روزمرہ کی روٹین کی جانب لوٹ آئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کو حالیہ دنوں میں مصروفیت اور دیگر کاموں کی وجہ سے گھر سے باہر جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

جبکہ حال ہی میں اداکارہ کو ڈائریکٹر کرن جوہر کے گھر کی جانب روانہ یوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ کرینہ کپور دوسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد نارمل روٹین پر آگئیں ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے کورونا سے متعلق حفاظتی اقدامات کے تحت گھر سے نکلتے وقت فیس ماسک بھی پہن رکھا تھا تاہم کیا وہ کوئی نئی فلم سائن کرنے والی ہیں یا نہیں اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US