اب سفر ہوگا آسان۔۔۔ کراچی میں نئی بسوں کا آغاز کر دیا گیا، کرایہ کتنا ہوگا؟

image

کراچی میں آج سے 30 ائیرکنڈیشند کوچز کا آغاز کر دیا گیا، کرایہ بھی مناسب۔

تفصیلات کے مطابق اب کراچی کے شہری پُرسکون سفر کر سکیں گے کیونکہ شہر قائد میں آج سے باقاعدہ 30 ائیر کنڈیشنڈ "16 ڈی" کوچز کا آغاز ہو گیا ہے جس کے ذریعے عوام کو سفر میں سہولت میسر ہوگی۔

اس حوالے سے ائیر کنڈیشنڈ کوچ کے روٹ اونر محمد شفیع کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ تمام بسیں ایک ہی روٹ پر ٹرائل کے لئے چلائی جا رہی ہیں، اس کا روٹ داؤد چورنگی شارع فیصل تا ٹاور جبکہ کوچ کا کرایہ 100 روپے ہو گا۔

روٹ اونر محمد شفیع نے بتایا کہ جلد ہی مزید 2 روٹس پر بھی اے سی کوچز کا آغاز کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ ایک سب سے بڑا مسئلہ ہے جس کی وجہ سی شہری بہت پریشان ہیں جبکہ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث رکشے اور چنگچیوں کی بھرمار ہے جو ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US