پاکستان میں کھیلیں گے بھی اور روایتیں بھی اپنائیں گے، ڈیرن سیمی نے شلوار قمیض پہنی اور روایتی پشتو میوزک پر رقص کر کے سب کو حیران کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پاکستان سپر لیگ کے سیزن 6 میں پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا خوب چرچہ ہو رہا ہے، ڈیرن سیمی نے مالم جبہ میں پاکستانی ثقافت کی عکاسی کرتے ہوئے پشتو ڈانس کر کے سب کے دل جیت لیے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیرن سیمی روایتی پشتو دُھن پر رقص کر کے خوب محضوظ ہو رہے ہیں اور وہاں موجود لوگ بھی بھرپور انجوائے کر رہے ہیں۔
اپنے ساتھ رقص کیلئے انہوں نے کامران اکمل اور وہاب ریاض کو بھی دعوت دی، اور تینوں کے رقص نے سماں باندھ دیا۔
یاد دہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل 6 کے میچز ملتوی ہوگئے تاہم ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ نجی مصروفیت کے باعث اب بھی پاکستان میں ہی موجود ہیں۔
پاکستان میں یہ دونوں مہمان پشاور زلمی کے مالک جاید آفریدی، پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے وہاب ریاض اور کامران اکمل کے ہمراہ پاکستان کے سیر سپاٹے کرنے میں مصروف ہیں۔
پاکستان میں مہمان آئے اور اس کی مہمان نوازی نہ کی جائے یہ کیسے ممکن ہے، گزشتہ روز دونوں غیر ملکی کھلاڑیوں نے جاوید آفریدی کے ساتھ صوابی میں ڈھابے پر دال روٹی کھائی، اور (فنٹاسٹک ٹی) چائے سے لطف اندوز بھی ہوئے۔