کیا آپ جانتے ہیں کہ دوائیوں کے بیچ میں یہ لکیر کیوں ہوتی ہے؟ جانیں دلچسپ اور حیران کر دینے والی وجہ

image

سر میں درد ہو یا کوئی اور مسئلہ گولیاں ہم سب ہی کھاتے ہیں، مگر کیا کبھی ہم میں سے کسی نے اس بات پر غور کیا ہے کہ اکثر گولیوں کے بیچ و بیچ جو ایک لکیر ہوتی ہے اس کا کیا مطلب ہے؟

چلیں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ لکیر اکثر گولیوں پر کیوں موجود ہوتی ہے

گولیوں کے بیچ یہ لکیر کیوں ہوتی ہے؟

دراصل یہ گولی کو ڈاکٹر کے بتائے کئے مقدار میں کھانے کے لئے ہوتی ہے، مثال کے طور پر اگر ڈاکٹر نے آپ کو گولی کھانے کو دی ہے جو 100 ایم جی کی ہے مگر آپ کو 50 ایم جی کھانے کی ہدایت کی ہے تو آپ اُسے برابر مقدار میں تقسیم کر سکتے ہیں اس لکیر کی مدد سے، اس سے آپ با آسانی گولی کو آدھا بھی کر لیں گے اور زیادہ کھانے کی غلطی بھی نہیں ہوگی۔

اس لکیر کو کیا کہا جاتا ہے اور یہ کونسی گولیوں پر ہوتی ہے؟

گولیوں پر موجود اس لکیر کو ڈیبوسڈ لائن کہا جاتا یے، یہ ایک خاص قسم کی دوائیوں پر موجود ہوتی ہے جنہیں آدھا توڑ کر کھانے کی اجازت ہوتی ہے، تاہم اگر کسی گولی پر یہ لکیر نہ ہو تو اس کو آدھا توڑ کر نہ کھائیں۔

اگر آپ نے کبھی یہ غلطی کی ہے تو آئندہ اس سے پرہیز کریں، اور ابھی ہماری ویب کے فیس بک پیج پر جا کر کمنٹ کریں اور اپنے خیالات کا اظہار کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US