کراچی کے اسکولز کب تک بند رہیں گے؟ بڑا فیصلہ سامنے آگیا

image

کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان بھر میں تعلیمی ادارے بند ہیں۔ کراچی میں بھی تعلیمی ادارے کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے بند کردیئے گئے تھے۔ لیکن اب وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کے اسکولوں کی بندش سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے کراچی میں تعلیمی ادارے 6 جون تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیاہے۔

وزارت تعلیم کے مطابق کراچی کے علاوہ لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ اور مظفرآباد سمیت کئی شہروں میں اسکول 6 جون تک بند رہیں گے۔

جبکہ پنجاب کے گجرات، ملتان، فیصل آباد سمیت 20 شہروں میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ حیدرآباد، سکھر سمیت سندہ کے 12 شہر جبکہ سوات، صوابی سمیت خیبر پختون خوا کے 14 اضلاع میں اسکول اب 6 جون کو ہی کھلیں گے۔

وزارت تعلیم کا کہنا تھا کہ اسکولوں کی بندش کا فیصلہ کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہونے پر کیا گیا ہے۔ البتہ جن علاقوں میں شرح 5 فیصد سے کم ہے وہاں تعلیمی ادارے 24 مئی سے کھلیں گے۔

واضح رہے کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے کی بنا پر تعلیمی ادارے بند ہیں، تاہم اساتذہ آن لائن کلاسسز کے لیے اسکولوں میں آرہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US