شادی کے دن سب سے الگ اور اچھا نظر آنا شادی کی رسموں کا ہر کسی کو یاد رہ جانا، دوستوں اور احباب کی چھوٹی موٹی شرارت سے سب کا دل جڑا رہے، یہ خواہش ہر شخص کی ہوتی ہے کہ پیار محبت سے مل بانٹ کا شادی کا فریضہ انجام دیا جائے۔
بالکل اسی طرح 4 شادی کے بارے میں آپ کو بتانے جا رہے ہیں جن میں کچھ نیا اور منفرد طریقہ اپنایا گیا جو کسی حد تک خطرناک بھی تھا، مگر لوگوں نے خوب انجوائے کیا تھا۔
اس جوڑے نے خطرناک چٹانوں کے درمیان شادی کی، دو چٹانوں کے درمیان رسی اور لائف سیوونگ ڈوری لگائی گئی، جس کی مدد سے دولہا ارو دولہن چٹان کے درمیان میں پہنچے، ساتھ ہی ایک جالی نما اسٹیج بنایا تھا، جس پر کھڑے ہوکر دونوں کی شادی کی رسم ہوئی اور پھر یہ دونوں لائف سیوونگ ڈوری کے ذریعے چٹانوں کے درمیان جھولے لیتے رہے۔ شادی میں شریک لوگ اطراف کی چٹانوں پر باحفاظت کھڑے ہوئے تھے۔
ان لوگوں نے پیٹرول پمپ پر شادی کی، کیونکہ 2020 میں بہت سخت لاک ڈاؤن تھا اور یونان میں بہت غربت بھی ہو گئی تھی، اس کو دیکھتے ہوئے انہوں نے منفرد جگہ کا انتخاب کیا اور پیٹرول پمپ پر شادی کی۔
یہ ایک مشہور فٹ بالر کی شادی ہے، انہوں نے شادی پر میک اپ تو کروایا لیکن زومبی نما میک اپ کرواکر شادی کی، جو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہوئی، کئی لوگوں نے کہا کہ اب یہ ایک نیا ٹرینڈ مل گیا ہے، میک اپ جیسا بھی ہو، شادی کرلو، وقت ضائع نہیں ہوگا۔
بھارت میں ہونے والی شادی میں دولہا ذرا ناراض نظر آیا، جب دلہن نے مٹھائی کھلانے کی کوشش کی تو اس نے منہ نہ کھولا اور بہت غصے میں ہار پہنایا، اسکے بعد دولہا نے بد تمیزی سے دلہن کے منہ میں مٹھائی ڈالی۔
یہ ایسی شادیاں ہیں جن پر لوگوں نے سب سے زیادہ تبصرے کئے اور کئی لوگوں نے تو اپنے لئے ویسا ہی بندوبست کرنے کی کوششیں بھی شروع کر دیں۔