حالات سے تنگ باپ بیٹا ! کمانے کے لیے اپنی گاڑی میں ہی بریانی پیچنے لگے اور ۔۔ جانیں برے حالات کا سامنا کرنے والے محنتی باپ بیٹے کی کہانی

image

سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی مشہور ہوسکتا ہے۔ چاہے پھر وہ اپنی اداکاری کی بنا پر ہو یا پھر اپنے ہنر کی وجہ سے۔ہمارے پاس کئی ایسے نام موجود ہیں جو کہ سوشل میڈیا کی بدولت مشہور ہوئے ہیں جیسے کہ مشہور برگر والی آنٹی۔

یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سے ہر طبقے کو فائدہ حاصل ہوتا ہے، چاہے کاروبار سے متعلق ہو یا پھر اپنے ہنر سے متعلق۔ آج ہم آپ کے لیے ایک ایسی کہانی لے کر آئے ہیں جس کو سوشل میڈیا پر بہت پذیرائی حاصل ہوئی۔

لاہور کے لنک روڈ پر ایک گاڑی میں گھر کی بنی بریانی فروخت کرتے باپ بیٹے کی تصاویر سوشل میڈیا پر ایک صارف کی جانب سے پوسٹ کی گئی۔ بظاہر یہ صرف اک تصویر معلوم ہوتی ہے مگر اس تصویر میں موجود جذبات، احساسات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

اس دنیا میں جہاں مایوسی کے بادل ہر جگہ موجود ہیں وہیں ان باپ بیٹے نے ایک امید کی کرن کی مثال دیتے ہوئے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ ہمت کرے انسان تو کیا ہو نہیں سکتا۔

اس بریانی میں وہ ذائقہ موجود ہے جس میں ایک گھر کی محبت اور لذت پائی جاتی ہے۔ کورونا کی اس وباء میں جب ہر گھر معاشی لحاظ سے مشکلات سے دوچار ہے وہیں ان باپ بیٹے کا یہ اقدام لوگوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

سوشل میڈیا پرجب یہ تصویر وائرل ہوئی تو اسے بے حد سراہا گیا۔ صارفین کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ یہاں تک کہ اس بزنس کو آگے بڑھانے کے لیے ان باپ بیٹے کے نمبرز بھی دئیے گئےتاکہ آن لائن آرڈر کر کے سپورٹ کیا جائے۔

یہ باپ بیٹا ان لوگوں کے لیے مشعل راہ ہیں جو صحت مند ہونے کے باوجود کام کرنے سے دل چراتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے ان باپ بیٹے کو کاروبا ر مزید بڑھانے پر مشورے بھی دیے گئے۔ کچھ نے لکھا کہ انہیں آن لائن ڈیلیوری کرنی چاہیے تو کچھ نے آن لائن فوڈ ایپ جائن کرنے کا مشورہ دیا۔

ان باپ بیٹے کو کوئی امداد نہیں بس انہیں سپورٹ کی ضرورت ہے۔ یہ ہر روز پیسی لنک روڈ لاہور کے پیچھے اپنی گاڑی میں بریانی فروخت کرتے ہیں۔ اگر آپ بھی لاہور میں رہتے ہیں تو ان کی بریانی ایک بار ضرور کھائیے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US