بچوں کو ناراض کرنے والے وفاقی وزیر شفقت محمود کورونا کا شکار

image

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود جو کہ تعلیمی اداروں کی بندش، اجلاس اور کورونا صورتحال پر تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلوں کے حوالے سے خبروں میں رہتے ہیں۔ مگر اس بارکسی اور حوالے سے خبروں میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

وفاقی وزیر کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ہلکی علامات ظاہر ہوئی ہیں، تاہم بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ بہت جلد صحتیاب ہوجاؤںگا


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US