عیدالفطر پر عوام کی جانب سے اے ٹی ایم سے نکالی جانے والی رقوم کے حوالے سے اسٹیٹ بینک نے پریس ریلیز جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق منگل کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ رمضان اور عید کی چھٹیوں میں 6 کروڑ 32 لاکھ کی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔ جبکہ 827 ارب روپے کی رقم اے ٹی ایم سے نکالی گئی۔
پاکستانی عوام کی جانب سے عید الفطر پرایک کروڑ 16 لاکھ روپے اور عید کی تعطیلات کے دوران 137 ارب 80 کروڑ روپے کی اے اٹی ایمز ٹرانزیکشنز کی گئیں۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ رمضان میں اے ٹی ایم مانیٹرنگ کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ رمضان اور عید کے دوران اے ٹی ایم سروسز کی صلاحیت 98 فیصد رہی۔