آج ہونے والا مکمل چاند گرہن پاکستان میں دیکھا جا سکے گا یا نہیں؟

image

چاند کو گرہن آج لگنے جا رہے ہے لیکن پاکستان میں دن ہونے کے باعث چاند گرہن کے مناظر نہیں دیکھے جا سکیں گے۔

چاند گرہن کے دوران 14 منٹ کے لئے چاند سرخ رنگ کا ہوجائے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز دن میں ایک بج کر 48 منٹ پر ہوگا، مکمل چاند گرہن 4 بج کر 11 منٹ پر اور اختتام شام 6 بج کر 5 منٹ پر ہوگا۔

چاند زمین سے قریب ہونے کے کی وجہ سے سپر فل مون بھی ہوگا۔ 26 مئی کے چاند کو سپر فلاور بلڈ مون کا نام دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US