چہرہ بدلنے میں لاکھوں کا خرچہ آیا ۔۔ 22 سالہ نوجوان نے اپنے چہرے کو باربی کی طرح بنانے کے لیے کیا کیا؟ جان کر آپ بھی چونک جائیں گے

image

سرجری کے ذریعے اپنے پسندیدہ کردار میں ڈھلنا اب کوئی ناممکن بات نہیں ایسا ہی کچھ برطانیہ میں ہوا۔ جہاں جمی فیدر اسٹون نامی نوجوان نے باربی ڈول کا میل ورژن بن کر دنیا کو حیران کردیا۔

برطانوی شہری جمی فیدر اسٹون کا کہنا ہے کہ اسے بابری ڈول کا میل ورژن 'کین' بے حد پسند ہے، باربی ڈول کے اس میل ورژن سے متاثر جمی نے اب تک 14 ہزار امریکی ڈالر یعنی تقریبا 21 لاکھ پاکستانی روپے کی سرجری کرواچکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں جمی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اس سرجری سے خوش ہیں، وہ مستقبل میں ناک کی سرجری کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جمی اس سے پہلے کئی مرتبہ لپ فلرز، بوٹوکس سمیت کئی سرجریز کرواچکے ہیں۔

خیال رہے جمی اپنے دوست کے بوتیک میں بطور ڈائریکٹر کام کرتے ہیں، جمی نے 16 سال کی عمر میں ہی پڑھائی چھوڑ کر کام کی تلاش شروع کردی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US