لڑکی نے پوچھا آپ کا بیٹا کیا کرتا ہے انکل؟ پتہ چلا کہ وہ انکل نہیں بلکہ وہ لڑکا ہی تھا ۔۔ پاکستانی لڑکیاں اپنی خوفناک رشتوں کی کہانیاں سناتے ہوئے

image

ہمارے ہاں جب کسی لڑکی کی عمر 23 سال ہوجاتی ہے تو اسے شادی سے متعلق مشکل سوالات کا سامنا کرنا پڑتا۔ مثال کے طور پر شادی کب کر رہی ہو، کیا تمہارا کوئی رشتہ آیا، اب تم جلدی شادی کرلو ورنہ تمہاری عمر نکل جائے گی وغیرہ وغیرہ۔ اُن کے کئی جگہوں سے رشتے آنا شروع ہوجاتے ہیں اور جب رشتے کی بات نہیں بن پاتی تو انہیں ذہنی آزمائش سے بھی گزرنا پڑتا ہے۔

بعد ازاں ہوتا یہ ہے لڑکیاں بار بار رشتہ طے نہ ہونے کے سبب تنگ آکر شادی کرنے سے گھبرانے لگتی ہیں اور اگر اسی سے منسلک دیگر مسائل کا سامنا انہیں ہوتا ہے۔

بہرحال، لڑکیوں کی شادی میں دیری سے بچنے کے لیے خاندان کی کچھ خواتین رشتے کی تلاش میں مصروف ہوجاتی ہیں۔ اور آج ہم اسی حوالے سے بات کرنے جا رہے ہیں۔

یہاں چند پاکستانی لڑکیوں نے اپنے رشتوں سے متعلق پریشان کن کہانیاں شئیر کی ہیں جو آپ کے لیے جاننا ضروری ہیں۔

1- باتھ روم کی جانچ پڑتال

ایک لڑکی اپنی داستان شئیر کرتے ہوئے بتاتی ہے کہ ایک مرتبہ رشتے والے لڑکی کو دیکھنے اس کے گھر پر تشریف لائے۔ لڑکی کے مطابق صرف لڑکے کے والدین گھر آئے تھے۔ انھوں نے اس لڑکی سے اچھی گفتگو کی۔لیکن ہوا کچھ یوں کہ گفتگو کے دوران لڑکے کی والدہ واش روم جانے کی درخواست کرتی ہیں۔ جب وہ واش روم سے واپس آتی ہیں تو لڑکے کے گھر والے 5 منٹ کے بعد وہاں سے اٹھ کر چلے جاتے ہیں۔ وجہ صرف اتنی سی تھی کہ لڑکے کی ماں کو ان کے باتھ روم میں رکھی واشنگ مشین پسند نہیں آئی تھی۔

2- عمر صرف ایک ہندسہ ہے

دوسری رشتے سے متعلق ایک اور کہانی ہمیں اسی لڑکی سے معلوم ہوئی جس پر وہ آج تک قہقے لگاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ رشتے والے آئے۔ ان کے خاندانی اقدار اور اصول کے مطابق وہ منگنی سے قبل لڑکے سے ملاقات اور بات چیت نہیں کر سکتی تھی۔ لہٰذا لڑکی کو اس بات کی توقع نہیں تھی کہ لڑکا بھی اپنے گھر والوں کے ہمراہ رشتہ لے کر آئے گا۔ بعد ازاں جب لڑکی کی والدہ نے بیٹی کو گھر آئے لڑکے والوں سے گفتگو کرنے پر زور دیا تو وہاں کچھ ایسا عجیب ہوا جس کے بارے میں سوچا بھی نہیں جاسکتا تھا۔ لڑکی نے پوچھا تو آپ کا بیٹا کیا کرتا ہے انکل؟ پتہ چلتا ہے کہ وہ انکل نہیں بلکہ وہ لڑکا ہی ہوتا ہے۔

3- رنگت تھوڑی بھوری ہے

یہاں ایک اور رشتے کی مشکلات کے حوالے سے کہانی بتاتے چلیں جو دراصل تنگ کردینے والی ہے۔ ایک مرتبہ خاندان کے چند افراد اکھٹا بیٹھے گفتگو اور ہنسی مذاق کر رہے ہوتے ہیں اور اچانک ایک دور کی رشتہ دار میری والدہ سے ملنے آتی ہیں اور لڑکی کو دیکھتے ہی اس کی تعریفوں کے پُل باندھتی ہیں۔ لڑکی کے مطابق آنٹی لڑکی کی والدہ سے کہتی ہیں کہ آپ کی بیٹی بہت خوبصورت ہے۔ لیکن رنگ تھوڑا بھورا ہے ورنہ میں اپنے بیٹے کا رشتہ آپ کے پاس بھیجتی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US