ایک عورت میرے گھر آگئی اور بولنے لگی کہ ۔۔۔ نور بخاری کے ساتھ کونسا ڈرا دینے والا واقعہ پیش آیا؟

image

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ شئیر کردی۔

اپنی پوسٹ میں نور بخاری کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر پیش آئے حیران کن واقعے سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

نور کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے، ایک خاتون میرے پاس آئیں اور کہنے لگی کہ میں آپکو انسٹاگرام پر فالو کرتی ہوں، آپکی اسٹوریز دیکھ کر آپ کا گھر تلاش کیا۔

نور کا کہنا تھا کہ وہ اس واقعے کے بعد سے خوف میں مبتلا ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خدارا ایسے عمل سے گریز کریں جو آپ کو تعاقب کرنے والا بناتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts